Bismillah

Bismillah

Ayyat

Ayyat

Pakistani Human Resource available

This is to clarify to our all visitor and members that, we obey all Pakistani Rules and Regulations which is implemented in Pakistan by Pakistani Government. Our main purpose of posting and circulating data on our site is only for Pakistani nation knowledge and information. So using this data for any other purpose or misuse of data, we will not take any responsibilities of this type of activities, kindly do not use this data for any illegal activities which is prohibited by Pakistani Government, and follow the all rules of Pakistani Government about Cyber Crimes.

We can provide you all type of Pakistani best Human Resource Skilled and Unskilled for all over the world and specially for Arab countries. If you required any type of Human Resource you can send us email at : joinpakistan@gmail.com We will do our best to satisfy your needs according to your requirement.

If you required a job or if you are searching for a good employee please contact us at : joinpakistan@gmail.com

Charagh

Charagh

Tuesday, November 30, 2010

Amendment in Tauheen Resalat Law by Sheeri Rehman....?

 

Jazz Notice for Jazz Octane user

 

ASTAGHFAR KE FAZILAT (Tell All You Know Today We All Need It A Lot)



ASTAGHFAR KE FAZILAT (Tell All You Know Today We All Need It A Lot)

--
"All Praise and Thanks are due to Allah (The only Creator) and Peace and Blessings be upon His Messenger Muhammad S.A.W (The Final Prophet of Allah)

MEEDIAFORUM

* Spread the Virtue (Truth, Love, Peace, Justice, Goodness) & Block the Evil (Lie, Injustice, Negativity)

* To root out Intellectual Poverty from the Society

* When we break a tradition we set a tradition

Corruption in Pakistan

 

Fw: Pakistanis are poor but Pakistan is rich

 
----- Original Message -----
Sent: Monday, November 29, 2010 9:17 PM
Subject: Fw: Pakistanis are poor but Pakistan is rich

 
----- Original Message -----
Sent: Monday, November 29, 2010 7:04 PM
Subject: Pakistanis are poor but Pakistan is rich

.... Could this be true???
 
"Pakistanis are poor but Pakistan is not a poor country ". Says one of the  Swiss bank directors .
He says that "140 lac Crore" of Pakistani money is deposited in Swiss banks which can be used for 'tax less ' budget for 30 yrs. Can give 6 Crore jobs. From any village to Islamabad 4 lane roads . Forever and free power supply to more than 500 social projects .
Every citizen can get monthly 2000/- for 60 yrs . No need of world bank and IMF loan.
Think how our money is blocked by rich politicians . We have full right against corrupt politicians.
Take this seriously.

Saturday, November 27, 2010

Changing in Tauheen e Resalat Law

 

Technology !

 

DID THEY DONE THE RIGHT THING?

MY BROTHER IN LAW DIGONICES MAHLOMA HE IS 69 YEARS OLD WE TOOK HIM TO SUKATH KHANUM HOSPITAL AFTER EXMINATION THEY REFUSED TO NOT ONLY TO ADMIT HIM BUT ALSO NOT READY TO GIVE TREATMENT  WE WERE NOT ASKING FOR FREE TREATMENT .
THEY DONOT ACCEPT THE PATIENT ABOVE 60
THEY DONOT ACCEPT THE PATIENT IF IT IS 3RD STAGE OF CANCER
THEY PREFER YOUNG PATIENT
 
          MY QUESTION IF THEY ARE GOD TO KNOW WHO WILL SURVIVE OR WHO WILL DIE.I THINK EVEN IF Y CAN SAVE A DOG/FISH/ANY ANIMAL ONE SHOULD TRY TO SAVE THE LIFE
NOW MY BROTHER IS HAVING HIS TREATMENT IN KARACHI AND DOCTOR ARE HOPEFULL AS THIS TYPE OF CANCER IS CUREABLE .
 
PLS PREY FOR HIM.AND SOME BODY SHOULD TOLD IMRAN KHAN TO RE CONSIDER OF HIS POLICY
SHARIF

Thursday, November 25, 2010

RGST important point.

 

Birth control policy and silent suicide!


What is causing the fall of capitalist economies like Germany, Japan, Sweden, Norway... ?
The movement of birth control policy which started from irrational and illogical theory from Thomas Robert Malthus in early 19th century is now operative in its full momentum and whole nations are now marching towards grave. This theory was spread and supported like God's word by the media which is controlled by a small elite who wants to control the populations of the world.
This is all because humans are diverted from the path shown by Allah and are trying to discover their own catastrophic paths.
Read more from Orya's latest column:

Save Pakistan Long March

 

Roza - e - Hazrat Usman Ghani Razi Alllah Anah

 

What you say about justice in UK...?

 

Protest in London on fees increasing...then why not we can do that...?

 

Corruption in Pakistan

 

Tuesday, November 16, 2010

Eid Mubarak...


Assalam o alaikum .........
 
EID is a NATIONAL Celebration
and only a Nation deserve to celebrate it..
Engraving emotionless joys to soul-less bodies...
Happy eid to a group of people
who they cant save innocent brothers...
who thy cant help thier own people in crises...
who they cant stand for the honour of thier beloved PROPHET...
who they cant save thier constitution (Qur'an) to be burn...
Happy Eid to a group of people who they used to be Nation once..
HAPPY EID???

Regards /
Admin - joinPakistan

Angelina Julie for Pakistani Flood Victims

LAANAT HO HAMARAY LEADERS PER
UN SAY YE AURAT HI ACHI HAI
READ IT CAREFULLY

Monday, November 15, 2010

تم کیسی قوم ہو؟؟


 

 

تحریر: محمد بن مالک

 

تم کیسی قوم ہو؟؟!

نہ تمہارے فیصلے تمہارے ہاتھ میں ہیں

نہ تمہارے معاملے تمہارے اختیار میں ہیں

تم جو فصل اُگاتے ہو اُس کے حقوق کسی اور کے نام ہوتے ہیں

تم جو کپڑا بنتے ہو اس کی قیمت کسی اور کی جیب میں جاتی ہے

تم پسینہ بہاؤ، تو کسی اور کو اِس کا صلہ ملے

تم لہو ٹپکاؤ، تو کسی اور کو اِس کا خراج نصیب ہو

تمہاری جانوں کے نذرانے کسی اور کے دَر پر سجائے جاتے ہیں

تمہارے 'شہیدوں' کے لاشے استعمار کی چوکھٹ پر نیلام ہوتے ہیں

تمہاری محنت و قربانی سے کسی اور کے شب و روز سنورتے ہیں

کسی اور کی سرفرازی و سر بلندی کے لیے تمہیں سب رُسوائی جھیلنی ہوتی ہے

نا آسودہ تمہاری رُوحیں آرزوؤں کے صحراؤں میں بھٹکتی ہیں

تمہارے شکستہ ڈھانچوں کی خشت پر قصرِ استعمار کی تعمیر ہوتی ہے

تمہاری خواہشوں کی لحد پر فراعینِ وقت کی مملکت اُستُوار ہوتی ہے

تمہارے ضمیر کا رونا ہی کیا کہ تم ایک غلام قوم ہو

تمہاری غیرتوں کا سودا کیا معنی؟ کہ غلامی میں کیا سودے بازی!!

تم کیا جانو غیرت کا مفہوم!!!

"غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں!"....

دو صدیاں ' بحرِ غلامی' میں ڈبکیاں کھاتی قوم کیا جانے ضمیر کیا شے ہے!!

غلام کیا جانیں کہ ٓازاد قوموں کے ہاں 'عزت' اور' زندگی' میں کوئی فرق نہیں ہوا کرتا!

جس قوم کو عزت کے بغیر جینے کا ڈھنگ آتا ہو، اُس کا مقدر غلامی نہ ہو تو پھر کیا ہو؟!

'نگاہِ بندہ ٔ حُر' پھراِس قوم کو نصیب ہو تو کیسے ہو !؟

کسی 'مردِ آزاد' کا نورِ بصیرت اِسے عطا ہو تو کیونکر ہو!؟

تمہی تو ہو جس سے غلامی کے نئے دور کی تاریخ شروع ہوتی ہے

وہ دورِ غلامی، جس میں ہر 'فرد' اپنی من مانیوں میں آزاد ہوتا ہے۔ 'قوم' البتہ غلام رہتی ہے!!!

وہ دورِ غلامی جس میں ہر فکرِ خام کو آزادی ٔ افکار سے بہرہ یاب کرکے انسان سے حیوان بنایا جاتا ہے

تمہیں کیا خبر کہ مادر پدر آزادی ٔ افکار ہی تو دراصل 'قومی غلامی' کا پہلا باب ہے

عقیدے سے اُبھرنے والی قوم ، افکار کے سیلاب میں ڈوبی دنیا کے اندر فکر کی آزادی قبول کرلے تو اُس کی نئی غلامی دراصل یہیں سے شروع ہوتی ہے

تم عجیب قوم ہو!

تمہارا ہر فرد 'آزاد' ہے، لیکن تم پوری کی پوری غلام ہو!!

تمہارا کونسا مسئلہ "قومی مسئلہ" ہے؟؟؟

تمہاری قوم نے کبھی کسی معاملے پر اتفاق بھی کیا ہے؟؟؟

تمہارے ہاں کوئی ایسا معاملہ بھی پایا جاتا ہے جس پر پوری قوم کے اُٹھ کھڑے ہونے کا سوال پیدا ہو سکتا ہو؟؟؟

تمہارا کوئی مسئلہ ایسا بھی ہے جس میں بات محض بیانات، مذاکرات، مطالبات اور احتجاجوں تک پہنچ کر نیست و نابود نہ ہو جاتی ہو؟؟

تم کوئی قوم بھی ہو یا محض 'افراد' کا مجمع؟؟

یا زیادہ سے زیادہ گروپوں، تنظیموں، پارٹیوں، جماعتوں اور اداروں کا معجونِ مرکب!!؟؟

تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو 'اِک قوم' بھی ہو!

تمہارے جوانوں کے گبرو جسم سرِ بازار لہو میں سجتے رہیں

تمہارے بیٹوں کے دریدہ لاشے سرِ شام گھروں میں جاتے رہیں

تمہاری بیٹیوں کی چادریں سرِ عام نیلام ہوتی رہیں

تمہاری ماؤں کی بوڑھی آنکھیں ہر روز کسی کی راہ تکتی رہیں

تمہارے کم سنوں کو شب و روز کسی کا انتظار ہوتا رہے

تمہارے معمولات میں کوئی فرق نہیں آنا

تمہارے کارپردازوں کے 'کاروبار' میں کوئی تعطل واقع نہیں ہونا!

جب قوم محض 'افراد' یا پارٹیوں کا مجمع رہ جائے تو پھر کوئی مسئلہ قومی نہیں ہوتا!

پھر مسائل یا تو افراد کے ہوتے ہیں یا پارٹیوں کے

حکومت بھی ایک پارٹی ہی ہوتی ہے

وہ صرف 'حکومتی مسائل' اپنی صوابدید پر حل کرتی ہے

باقی جس کا جو بس چلتا ہے اُتنا ہی کر پاتا ہے

ایسے میں تمہاری حکومت تمہاری "عافیت" کا سودا کر آئے

اُسے پامال ہونے کے لیے دشمن کے حوالے کر آئے

تو یہ بھی بس ایک گھر یا ایک گروہ کا ہی مسئلہ ہے!

لوگ لاکھ احتجاج کر لیں اور مطالبات سے آسمان سر پر اُٹھا لیں

حکومت اور اُن کے آقاؤں کو پتہ ہے کہ اِنہوں نے اِس سے زیادہ کچھ نہیں کرنا

اِس کے بعد اِنہوں نے پچھلے تمام 'قومی' و 'دینی' مسائل کی طرح اِس پر بھی بالآخر ٹھنڈا پڑ جانا ہے!

وقت کی گرد نے آہستہ آہستہ اِس کو بھی دھند لا دینا ہے۔ 'قوم' کو آخر 'صبر' آجانا ہے!!

وہ بھی کیا سادہ دور تھا جب سٹلائیٹ تھا نہ ریڈیو، نہ فون، نہ موٹریں، نہ ہوائی جہاز، نہ انٹر نیٹ

کافروں کے ملک سے ایک مسلمان عورت دشمن کی ایک بد تمیزی پر پکار لگاتی ہے

"وا معتصماہ !!!!" کہاں ہے او معتصم!

ہزاروں میل دور بغداد میں مسلمانوں کے خلیفہ معتصم باللہ کو جونہی اِس پُکار کی خبر پہنچتی ہے، بے اختیار "لبیک یا اختاہ لبیک یا اختاہ" پکارتا ہوا اُٹھ کھڑا ہوتا ہے

ایک لشکرِ عظیم کے ساتھ کفار کے اُس ملک پر ایسی یلغار کرتا ہے کہ اُس کی اینٹ سے اینٹ بج جاتی ہے۔ تب تک خلیفہ گویا نہ کچھ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ سوتا ہے

شہر فتح ہوتا ہے۔ تب خلیفۃ المسلمین اپنی مسلمان بہن کو بدلہ دلواتا ہے

آہ!!!!!

یہ "وا معتصماہ" محض ایک واقعہ نہیں، مسلمانوں کی بارہ سو سالہ عظمت و سطوت ، غیرت و خودداری، سرفروشی و جانبازی اور سَر بلندی و سرفرازی کی تاریخ ہے

تھے تو آباءوہ تمہارے ہی مگر تم کیا ہو؟! ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِفردا ہو!!

اُف، وہ غیرت اب کہاں سے لائی جائے!

وہ ایمانی عزت کا مفہوم کیسے دوبارہ زندہ کیا جائے!

آہ، وہ تمام دنیا میں مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و عصمت کی محافظ اور اُن کی "عافیت" کی ضامن خلافت ِ اسلامیہ ہمارے پاس نہیں

مسلمان اپنی ملت سے کٹ کر اپنی اپنی وطنیتوں میں گُم ہیں

مسلم تنظیموں اور جماعتوں کے درمیان مقاصد اور عمل میں کوئی قابلِ ذکر اشتراک اور یکجہتی نہیں پائی جاتی! ابھی وہ شاید یہ سوچنے پر ہی نہیں آئے کہ اُمّت کی سطح پر مل جُل کر کوئی مفید کام کس طرح کیا جا سکتا ہے!!

بہت سے داعی ابھی اِسی میں بھٹک رہے ہیں کہ انہیں دراصل کرنا کیا ہے!!

بہت سوں کے ہاں خلافت کے لیے مہدی کے انتظار سے بڑھ کر تسلّی بخش شے کوئی اور نہیں!

ہماری تحریکوں اور دینی رہنماؤں کی توقعات ہیں کہ اپنے دختر فروش حکمرانوں سے ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں

ہمارے حکمران!! کہ اپنوں میں سے جس کے دوست ہوں اُسے پھر کسی دشمن کی ضرورت نہ رہے!!!

جس پر مہربان ہو جائیں اُس کی عاقبت پر سوالیہ نشان پڑ جائے!

سونے پہ ہاتھ رکھ دیں تو مٹی ہو جائے!!!

آخر کوئی حد ہے ان 'نیک اُمیدوں' کی، حسین تمناؤں کی، سنہرے خوابوں کی؟؟!!....

اِس طرح اگر گھر بیٹھ کے انتظار کیا جاتا رہے گا تو یہ انتظار قیامت تک کبھی ختم نہ ہوگا

یہاں کی دینی تحریکوں کو خود ہی کچھ کر دکھانا ہوگا

دین اور ملت ِ اسلامیہ کا درد رکھنے والے مسلمانوں کو ابھی اپنا کردار نبھانا ہوگا

اِس قوم کو حقیقتاًایک قوم میں تبدیل کرنے کے لیے....

تمام سرحدیں چیر کر مسلم قوم کو ایک جسد ِ واحد بنا دینے کے لیے....

وطنیتوں اور علاقائیتوں کے بتوں کو پاش پاش کر دینے کے لیے....

یوں.... خلافت ِ اسلامیہ بحال کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے

تاکہ ایک طرف اسے اپنے عاقبت نا اندیش اور ضمیر فروش حکمرانوں سے چھٹکارا ملے

پھر کبھی کوئی اِس قوم پر مسلط ہو کر اِس کی "عافیت" کا سودا کرنے کا خیال بھی دِل میں نہ لا سکے

اور دوسری طرف عالمی بدمعاشوں کے منہ میں لگام ڈال کے انہیں اُن کی اوقات پہ رکھا جائے

اور وہ کسی زندہ قوم کی بیٹی کو اُس کے ملک سے اغواءکر کے اور برسوں محبوس رکھ کے انسانیت سوز سلوک کرنے کا سوچتے ہوئے بھی تھر تھر کانپیں

پھر اپنے ہی ملک کی اپنی عدالت میں اپنے گواہوں کی روشنی میں ایک کافر، حربی، معاند ملک کو کسی معصوم و مجبور "عافیہ" کو چھیاسی برس تک پس ِ زِنداں دھکیل دینے کا کوئی سوال ہی ہرگز ہر گز پیدا نہ ہو سکتا ہو!

اور اگر کبھی کسی گما شتہ ٔ ابلیس کو کوئی شیطانی کیڑا کلبلائے تو تاریخ ایک بار پھر دےکھے کہ محض ایک "وا معتصماہ" سے یہ مسلم قوم دنیا کا نقشہ کس طرح پلٹ کر رکھ دیتی ہے!!