سردیاں جا رہی ہیں اور موسم میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ایسے دنوں میں کھانسی، زکام اور بخار ایک عام سی چیز ہے اورہر دوسرا انسان اس کا شکار ہو رہا ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان نسخہ بتائیں گے جو آپ کے لئے بہت ہی مفید ہے ۔یہ نسخہ گھر میں موجود لہسن ہے جو اگر آپ استعمال کریں تو کھانسی سے نجات ممکن ہے۔
*صبح کے وقت اٹھ کر لہسن کی ایک توری ثابت نگل لیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کو لہسن چبانا نہیں بلکہ نگلنا ہے کیونکہ اس طرح یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گا۔
*لہسن کوگھی میں فرائی کریں اور اپنے سالن کا حصہ بنا لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کا کھانا لذیذ ہوجائے گا بلکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔
*تیلوں کا تیل لے کر اسے گرم کریں اور جلنے پر اس میں لہسن کی چند توریاں ڈال کر گرم کریں۔ اب اس تیل کو بوتل میں ٹھنڈا کرکے ڈال لیں اور جب بھی کھانسی ہو تو اس سے سینے پر مالش کرنے سے سینے کی جکڑن اور کھانسی سے نجات ملے گی۔
*لہسن کو تھوڑا سا بھون کر شہد میں ملا کر رات کو سوتے ہوئے کھائیں۔اس سے کھانسی سے نجات ملے گی۔
source http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/05-Feb-2015/190921
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.