بسم اللہ الر حمن الر حیم
ﺍﺳﻼم ﻋﻠﻴﻜم و رﺣﻤﺔﺍﷲ و ﺑﺮﻛﺎﺘﮫ
سید محمد اویس نسیم
اس دنیا سے جاؤ گے، تو یہ ایک عجیب واقعہ ہوگا۔ یا تو تم ایک قید خانے سے چھوٹو گے اور اپنے سامنے کھلی فضائیں پاؤ گے۔ یا پھر تم ابھی آزاد پھرتے ہو اور یہاں سے نکلتے ہی ایک قید خانے میں چلے جاؤ گے....!
ایک قید ضروری ہے خواہ یہاں کاٹ لو یا وہاں! یہاں عمل اور بندگی کی قید ہے اور چند دنوں کی ہے۔ وہاں بے بسی اور جہنم کی قید ہے، البتہ وہاں کے دن بہت لمبے ہیں! چاہو تو یہاں کاٹ جاؤ اور چاہو تو وہاں جہاں کٹے گی نہیں
اپنے نفس کا تاوان دے کر، اِس کو آج چھڑا لو۔ اپنی جان بچانے کا سودا آج ہی کر لو۔ ابھی بازار کھلا ہے۔ قیمت پاس ہے۔ نرخ ارزاں ہیں۔ ابھی کچھ دیر میں بازار بند ہوجانے والا ہے۔ چیز سستی نہ مہنگی، ملے گی ہی نہیں۔ وہ 'سودا ہاتھ سے نکل جانے کا دن' ہے: 'جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھ چبائے گا'....!!!
فوائد ابن قیم
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.