Bismillah

Bismillah

Ayyat

Ayyat

Pakistani Human Resource available

This is to clarify to our all visitor and members that, we obey all Pakistani Rules and Regulations which is implemented in Pakistan by Pakistani Government. Our main purpose of posting and circulating data on our site is only for Pakistani nation knowledge and information. So using this data for any other purpose or misuse of data, we will not take any responsibilities of this type of activities, kindly do not use this data for any illegal activities which is prohibited by Pakistani Government, and follow the all rules of Pakistani Government about Cyber Crimes.

We can provide you all type of Pakistani best Human Resource Skilled and Unskilled for all over the world and specially for Arab countries. If you required any type of Human Resource you can send us email at : joinpakistan@gmail.com We will do our best to satisfy your needs according to your requirement.

If you required a job or if you are searching for a good employee please contact us at : joinpakistan@gmail.com

Charagh

Charagh

Friday, October 7, 2011



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


حضرات محترم: میری ایمیلز میری ذاتی پسند ہوتی ہیں، جنکا مقصد آپ سے رابطہ، دوسری ثقافتوں سے آگاہی، علم اور معلومات کا پھیلانا مقصود ہوتا ہے، اگر آپ کو ناگوار گزرتی ہوں تو ضرور آگاہ کیجیئے  http://i1234.photobucket.com/albums/ff404/hajisahb2/emailtohajisahb.jpg


 

ایک بوڑھے کی نصیحت

 

 

    

اپنے سفری سامان کو ہوٹل کے کمرے میں رکھتے ہی میں نے سپورٹس سوٹ زیب تن کیا اور ہلکی پھلکی ایکسر سائز کیلئے ہوٹل میں بنے فٹنس کلب کی طرف چل دیا۔ جاگنگ مشین پر دوڑتے ہوئے مجھے اپنی ساتھ والی مشین پر ایک عمر رسیدہ امریکی مہمان نظر  آ رہا تھا، میری عمر کے مقابلے میں تو اچھا خاصا ضعیف تھا۔ کُچھ تعارفی کلمات کے بعد ایک دوسرے کے مشاغل اور دوسرے  اُمور پر بات چیت ہوئی، ہم دونوں میں کئی ایک مشاغل، عادات اور قدریں مشترک تھیں اِس لئے گفتگو کافی دلچسپ رہی۔

ہوٹل سے باہر آتے جاتے اکثر اُس سے ملاقات ہوتی تھی، ایک بات جو مُجھےشدت کے ساتھ محسوس ہوتی تھی وہ اس امریکی بڈھے کا ہربار مجھے دیکھ کر ایک خاص انداز سے مسکرانا تھا، پتہ نہیں اسکی مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز تھا؟

آخری دن میں اپنا سامان باندھ کر نیچے اتروا کر استقبالیہ پر گیا، چیک آؤٹ کے مراحل سے گزرنے کے بعد لابی میں بیٹھنے کیلئے مڑا تو پہلے سے وہاں بیٹھے اُس بوڑھے پر  میری نظر پڑ گئی  جو دیکھتے ہی مجھے اپنی طرف آنے کا شارہ کر رہا تھا۔ اُس نے مجھے کافی پلانے کی دعوت دی، چونکہ فی الوقت مجھے فرصت اور میرے پاس کافی فارغ  وقت تھا اس لیئے میں نے  یہ آفر بخوشی قبول کر لی۔

اس بار میں نے چھوٹتے ہی اس سے جو پہلا سوال کیا وہ یہ تھا کہ؛ کیا میں آپکی اس مسکراہٹ کا راز جان سکتا ہوں جو ہر بار مجھے دیکھ کر آپ کے چہرے پر آئی ہے؟

اُس نے ہنستے ہوئے جوابدیا کہ  میں نے جب بھی تمہیں دیکھا ہے تو مجھے اپنی جوانی یاد آ جاتی رہی ہے۔

میں نے اپنی زندگانی کے بیشتر قیمتی سال اپنے کاروبار کی بہتری اور ترقی میں لگا دیئے۔ کاروبار  خوب پھلا اور پھولا۔ جب ہر طرف سے فارغ ہوا ہوں اور اپنے گرد و نواح میں نظر دوڑاتا ہو تو پتہ چلتا ہے کہ میں نے تو  فوائد سے زیادہ اپنے ایسے نْقصانات کیئے ہیں جن کا تدارک بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں مگر میں نے بہت کچھ کھو کر  بھی ایک سبق  ضرور حاصل کیا ہے جس کو تم چاہو تو  ایک بوڑھے کی نصیحت کا نام دے سکتے ہو۔

اُس نے مجھے کہا کیوں ناں تم میرے ساتھ چلو، میں آج کا دن ایک  یاٹ پر گزارنا چاہ  رہا ہوں، مزید باتیں وہیں پر کریں گے۔ کیونکہ مجھے اپنے چند اہم کام نمٹانے تھے جن کی وجہ سے میں یہاں اتنی دور آیا ہوا تھا اسلیئے مجھے معذرت کرنا پڑی۔ اُس نے پھر کہا چلو آج شام کا کھانا کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ مگر میرا پروگرام پہلے سے طے تھا کہ آج کا کھانا اُس کمپنی کے لوگوں کے ساتھ کھاؤں گا جن سے ڈیل کرنے کیلئے میں ادھر آیا ہوا تھا۔ اس طرح مجھے اُس بوڑھے کی اس دعوت سے بھی معذرت کرنا پڑی۔

تاہم اُس کی باتوں میں میرا تجسس ابھی بھی اپنی جگہ برقرار تھا جو میں چھپا نا سکا اور اُسے کہا کہ وہ اگر مہربانی کرے تو  اپنی حکمت و دانائی والی بات مجھے یہاں ہی بتا دے۔

اس بار وہ یوں گویا ہوا؛ ہر انسان اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتا ہے اور تین چیزوں کے حصول کیلئے تگ و دو میں لگا رہتا ہے۔

جوانی میں اُس کے پاس کوئی کام نا ہونے یا کام کی زیادتی نہ ہونے کی وجہ سے  وقت اور فراغت کی کوئی کمی نہیں ہوتی اور  جوانی کو بھر پور طریقے سے گزارنے کیلئے اُس کے پاس جوش، طاقت اور ہمت بھی وافر ہوتی ہے  مگر اُس کے پیسہ اور وسائل نہیں ہوتے جس سے وہ سیروسیاحت پر نکل سکے، یا اپنے لیئے ایک گاڑی یا ایک گھر خرید سکے جن کی وہ خواہش اور تمنا کرتا ہے۔ اور ان وسائل کے سہارے اپنی جوانی سے بھرپور استفادہ، اور ہر دن عید اور ہر رات شب برات جیسے سماں کے ساتھ گزار سکے۔

اس کے بعد انسان دوسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے۔ جب وہ ایک پختہ مرد بن چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں وہ کام و کاج یا تجارت وغیرہ میں گِھر  کر رہ جاتا ہے تاکہ ایک اچھے مستقبل، اپنے اور اپنے کنبے کیلئے محفوظ وسائل جمع کر سکے ۔ انسان کے اس مرحلے میں ابھی بھی طاقت و ہمت  اور مسرتوں کیلئے امنگیں قائم و دائم ہوتی ہیں مگر اُس کے پاس اب ان سب کاموں کیلئے وقت نہیں ہوتا،  ایسا وقت  جس کو وہ اپنی ذات یا اپنے کنبے ساتھ لذت و فرحت سے گزار سکے۔  کیونکہ وہ تو اب اپنے کاموں یا اپنی تجارت اور تجارت سے جڑے سفروں میں پھنس کر رہ چکا ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں انسان کئی ایک قربانیاں دیتا ہے جنہیں وہ اپنے اچھے مستقبل کے نام کر رہا ہوتا ہے۔

اس کے بعد انسان اپنی زندگی کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تب پیراں سالی اس پر غالب آ چکی ہوتی ہے۔ اب اس کے پاس مال و دولت کے ساتھ وقت کی بھی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ وہ مال و دولت جو اُس نے اپنی راحت و آسائش اور ایک اچھے اور محفوظ مستقبل اور اُن خوابوں کی تکمیل کیلئے جمع کیا ہوتا ہے جو وہ اپنی جوانی میں دیکھا کرتا تھا۔ مگر۔۔۔۔

اب اُسے پتہ چلتا ہے کہ اب تو  اُسکی ہمت اور نشاط  گہنا چکی ہے جو اُسکی جوانی میں اُسکے پاس ہوا کرتی تھی۔

اس مرحلے میں اُس کے اندر سفر و سیاحت کا شوق دم توڑ چکا ہوتا ہے۔ ایک نئی چمچماتی ہوئی کار لینے کی خواہش، ایک نئے خوبصورت اور پر تعیش گھر کا تصور نا پید یا بے مزا بن چکا ہوتا ہے۔

اس مرحلے میں انسان اپنی اولاد کو ڈھونڈنا چاہتا ہے جن کے ساتھ وہ اپنی بیٹھکیں جما سکے، جن کے ساتھ کسی سفر پر نکل سکے، جو اُس کے ساتھ میل جول اور معاشرت رکھیں، اُسے ملنے کیلئے آئیں، اُس کے ساتھ اپنا وقت بتائیں۔  مگر اُسے پتہ چلتا ہے کہ وہ تو کب سے جوان ہو کر اپنی اپنی راہوں پر بھی چل نکلے۔ ایک بوڑھے کے ساتھ بیٹھ کر بے لذت شامیں گزارنے یا غول و غپے کے بغیر محفلیں جمانے کیلئے اُن کو کوئی ضرورت نہیں رہی ہوتی۔ کیونکہ اب اُن کی اپنی الگ دُنیا ہوتی ہے جس میں لذت و نشاط، ہمت و طاقت اور عیش و فرحت کی کہانیاں ہوتی ہیں۔

بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوتی۔ انسان اپنی زندگی کے اس مرحلے میں پہنچ کر تو  یہ بھی دیکھتا ہے کہ وہ تو اپنے دوست بھی کھو چکا ہے۔ وہ دوست جن کو اُس نے اپنی مشغولیت اور پیسہ جمع کی دُھن کے زمانے میں قابل توجہ نہیں جانا تھا یا پھر اُس کے پاس ان دوستوں کیلئے اُس زمانے میں کوئی وقت نہیں ہوا کرتا تھا۔

اب اسے احساس ہوتا ہے کہ اُسکا جمع کیا ہوا یہ پیسہ نا اُس کے وہ دن واپس لوٹا سکتا ہے جب اُسکی اولاد خواہش کرتی تھی کہ اُنکا باپ اپنا کچھ وقت اُنکے ساتھ بتائے۔ جب وہ یہ خواہش کرتے تھے کہ اُنکا باپ اُنہیں کسی سیروتفریح پر لے جائے، زیادہ دور نا سہی کسی ساتھ لگتے شہر ہی لے جا کر اُنہیں زندگی کی اس بے لذتی سے نکالے۔

اُسے اب احساس ہوتا ہے کہ  اُس کا یہ مال تو اب اُسکی صحت بھی واپس نہیں لوٹا سکتا جب کہ فشار خون اور  ذیابیطس کو ڈاکٹر بھی اس عمر میں کوئی اچھوتا مرض شمار نہیں کرتے، بے طاقتی، تھکن اور ہڈیاں دکھنا تو بالکل ہی طبیعی امراض قرار پا چکی ہوتی ہیں۔

اس طرح میں نے اپنی زندگی سے یہ تجربہ نکالا ہے جو میں تمہیں نصیحتا کہنا چاہتا ہوں کہ؛

اگر تم اپنے چند ہزار روپوں میں بھی چاہو تو اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ سکھ اور چین کی پر لطف اور پر مسرت زندگی گزارنے کا سوچ سکتے ہو بجائے اس کے کہ جب تمہارے پاس لاکھوں اور کروڑوں روپے تو جمع ہو چکے ہونگے مگر اُس وقت تم میری طرح حسرت و یاس کی تصویر ایک بڈھے بن چکے ہوگے۔

 

1 comment:

  1. Nice Advise if everybody acted upon it then he will spend the cheerful and enjoyable life...!!!

    That's the really nice advise.

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.