؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ پرائی شادیوں اور سکول کالج کے فنکشن میں رقص کرنے کا درد ناک انجام ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
میں شادی کی مخفلوں میں شریک ہونے کی بڑی شوقین تھی جبکہ میرا شوہر بڑا دیندار تھا،وہ ہمیشہ مجھے اختلاط سےبچنے کی تائید کرتاتھا۔ ایک روز میں شادی کی محفل میں گئی محفل میں شریک عورتیں رقص کر رہی تھیں۔ مجھے بھی جوش آیا میں بھی اپنا برقع اتار کر ناچ گانے میں شریک ہوگئی۔
ایک روز میرے شوہر نے کسی خلیجی ملک کاسفر کیا ، وہاں کسی دفتر میں نوجوانوں کے مابین اختلاف ہوگیا کہ خلیجی ممالک میں سب سے خوبصورے لڑکی کون سی ہے؟ایک نوجوان فوراَ اٹھا اور بولا ابھی YOU TUBE میں دیکھ لیتے هیں جسے کسینے چوری چھپے UP LOADکر دیا تھا۔ اس YOU TUBE میں شادی کی اس محفل کی ویڈیو تھی جس میں میں نے بھی شرکت کی تھی ۔جب نوجوان نے COMPUTER لگایا تو وہ منظر دیکھ کر میرے شوہر کے پاؤں سے زمین کھسک گئی جس میں میں رقص کرہی تھی۔میرا شوہر اندر ہی اندر آگ بگولا ہورہاتھا، اس کی آتش غیظ و غضب تیز سے تیز تر ہورہی تھی۔
و ہ فوراَ سفر کے دیگر کاموں کو ملتوی کرکے واپس اپنے وطن آگیا۔ گھر پہنچ تو میرے اور اس کے درمیان زبردست جنگ چھڑ گئی اور میرا انجام بھی وہی ہوا جو کسی عورت کے لئے سب سے تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اب میں مطلقہ ہوں میری زندگی عذاب سے گزر رہی ہے۔ شقاوت و بد بختی نے مجھے رسوائی و بدنامی سے دوچار کردیا اب میں اکیلے زندگی کے کٹھن منازل طے کررہی ہوں۔
میرے مسلمان بہن بھائیو! آج ہمارے ہاں بھی اس طرح کا رواج ہے۔ اگر کسی کے گھر شادی ہوتی ہے تو نوجوان لڑکیاں گانے گاتی ہیں اور ڈانس کرتی ہیں (پھر ویڈیو بھی بنتی ہے، کئی لوگ موبائلوں سے ویڈیو بنا کر پھر انٹرنیٹ پر چڑھادیتے ہیں جس سے ویڈیو ساری دنیا میں پہنچ جاتی ہے)۔
ایسی بہنوں کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے اللہ ہمیں بھی برے کاموں اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.