سرکاری ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف مرزا بیگ کا حیران کن تقرر نامہ
Thursday, January 12, 2012, 12:20 Pakistan
مملکت پاکستان کرپشن اور مال حرام برائے نااہل ترین نان پروفیشنل خواتین و حضرات کی خدمت گزاری کے لئے جنت گناہ اور فردوس ہڈ حرام بن چکی ہے، اس خبر کے ساتھ وہ ملازمتی کنکریکٹ بعض حکومت پاکستان کا تقرر نامہ بنام یوسف مرزا بیگ دیا جا رہا ہے جنہیں سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کا منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فائز کیا گیا ہے، ہر حوالہ سے یہ تقرر نامہ اور اس کے جملہ مندرجات حیران کن ہیں، ناقابل یقین، ناقابل فہم ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی وی کا منیجنگ ڈائریکٹر کون سے سرخاب کے پر رکھنے والا ہے جسے اس قسم کی کرپٹ مراعات عطا فرمائی گئی ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایم ڈی کیوں اور کیسے ایڈورٹائزنگ رونینو میں 3 فیصد کا مالک قرار دیا جا سکتا ہے، نہیں معلوم کہ پھر کیوں پی ٹی وی میں ایڈورٹائزنگ اسٹاف کو بھاری تنخواہوں میں رکھا گیا ہے، بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کے شعبہ اشتہارات کے یوسف مرزا بیگ کی کہانی مختصر ہے، نواز شریف نے انہیں پی ٹی وی کا منیجنگ ڈائریکٹر صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ کے رشتہ دار تھے۔ یوسف مرزا کے پاس پاکستان میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہ تھا، جب فوج نے نواز شریف کا تختہ پلٹا تو یوسف مرزا نے فی الفور پرویز مشرف کے ہاتھ پر بیعت کر لی، بعدازاں نجی ٹی وی چینل دنیا ٹی وی کی خاتون اینکر کو ہراساں کرکے لازوال شہرت کمائی۔ جمپ مار کر پی ٹی وی کے ایم ڈی مقرر ہوگئے، اس کیریئر گراف سے یہ جھلک حاصل کی جا سکتی ہے کہ وہ ہمہ جہتی طبیعت کے حامل شخص ہیں اور وقت کا خوشامدانہ ساتھ دینے کا وصف رکھتے ہیں۔ ملازمت کا معاہدہ خود پڑھیں اور اللہ کو حاضر و ناظر جان کر خود سمجھیں کہ قائداعظم کے پاکستان میں کس قسم کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، اللہ کیونکر رکھے قدم قدم آباد، اس سوہنی دھرتی کو۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.