دانتوں کی پیلاہٹ سے پائیں نجات
لندن: جہاں بے داغ چہرہ اور لمبے چمکدار بال انسان کی خوبصورتی اور شخصیت کیلئے اہم ہیں وہیں دانتوں کی چمک بھی پرکشش شخصیت کیلئے لازمی جزو ہے۔
دانتوں کو چمکدار بنانےکا دعویٰ کرنے والی بے شمار پراڈکٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن ان پراڈکٹ پر رقم خرچ کرنے کے بجائےآپ چند آسان اور کم خرچ ٹوٹکوں کے ذریعے اپنے دانت خوبصورت اور چمکدار بناسکتے ہیں۔
اگرآپ کے دانت پیلے ہیں توانہیں سفید اور چمکدار بنانے کیلئے نمک اور کھانے کاسوڈا ملا کر برش کریں اوراگر دانتوں سے خون آنے کی شکایت ہے تو شہد اور روغن زیتون ملا کردانتوں پرملنے سے دانتوں سے خون آنے کا سلسلہ رک سکتا ہے۔
سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں، یہ تیل دانتوں پر لگانے سے دانت سفید ہوجائیں گے ۔
دانتوں سے نکوٹین کے پیلے داغ دور کرنے کیلئے دانتوں کو سوڈا بائی کاربونیٹ سے مانجھیں، لیموں کا چھلکا ملنے سے بھی دانتوں کی پیلاہٹ اور چائے کے دھبے دور ہوجاتے ہیں۔
�
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.