''میں کون؟''
''عامل''
''تو کون؟''
''معمول''
''گھوم جا''
''گھوم گیا''
''جھوم جا''
''جھوم گیا''
''جو کہوں گا، کرے گا؟''
''کروں گا''
''مرے گا؟''
''مروں گا''
''لڑے گا؟''
''لڑوں گا''
''کس سے لڑے گا؟کیا لڑے گا؟''
''اپنے ہم وطنوں اوراپنے بھائیوں سے لڑوں گا اوردہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑوں گا!''
''شابش! شابش!۔۔۔ اچھا! یہ بتا بچّا!جمہورا۔۔۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ دُنیا بھرمیں کہاں کہاں لڑی جارہی ہے؟''
''عراق میں، افغانستان میں اور پاکستان میں!''
''عراق میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''افغانستان میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''پاکستان میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''عراق میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''افغانستان میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''پاکستان میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''کیا بکتا ہے؟''
''ارے توبہ توبہ ۔۔۔پاکستان میں تو ''دہشت گردوں'' کے خلاف ہم خود لڑرہے ہیں''۔
''شابش!شابش!شابش!۔۔۔ پر یہ بتا بچّاجمہورا!۔۔۔پاکستان میں مرنے والے کون؟''
''مسلمان''
''پاکستان میں مارنے والے کون ؟''
''مسلمان''
'' دونوں طرف سے نقصان میں کون ؟''
''مسلمان''
''مسلمانوں کی طرف سے مسلمانوں ہی کو نقصان پہنچانے پر شاباش دینے والا کون؟''
''امریکا''
''شابش! شابش!۔۔۔ مگر امریکا شاباش میں آخرکہتا کیا ہے؟''
''کہتاہے کہ۔۔۔ ایش شاباش اے ۔۔۔ لے ڈالر۔۔۔ اور ۔۔۔ ڈو مور!''
''ایش شاباش اے! ۔۔۔مگر بچّا جمہورا! اتنے ڈالر ملنے پر بھی بدامنی، مہنگائی' بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا شکارکون؟''
''پاکستانی اور پاکستان!''
''پاکستان پر ڈرون مارنے والا کون؟''
''امریکا''
''مرنے والے کون؟''
''پاکستانی شہری اور مسلمان ۔۔۔ حتیٰ کہ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکا نے پاکستانی فوجی بھی ماردیے۔ اپنے اسٹراٹیجک اِلائی!''
''اِس پر بھی مسلمانوں سے اپنی سلامتی کو خطرہ محسوس کرنے والا کون؟'�=9�
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.