Bismillah

Bismillah

Ayyat

Ayyat

Pakistani Human Resource available

This is to clarify to our all visitor and members that, we obey all Pakistani Rules and Regulations which is implemented in Pakistan by Pakistani Government. Our main purpose of posting and circulating data on our site is only for Pakistani nation knowledge and information. So using this data for any other purpose or misuse of data, we will not take any responsibilities of this type of activities, kindly do not use this data for any illegal activities which is prohibited by Pakistani Government, and follow the all rules of Pakistani Government about Cyber Crimes.

We can provide you all type of Pakistani best Human Resource Skilled and Unskilled for all over the world and specially for Arab countries. If you required any type of Human Resource you can send us email at : joinpakistan@gmail.com We will do our best to satisfy your needs according to your requirement.

If you required a job or if you are searching for a good employee please contact us at : joinpakistan@gmail.com

Charagh

Charagh

Friday, June 27, 2014

اہم اعلان منجانب سی آئی اے:

اہم اعلان منجانب سی آئی اے:
القاعدہ کا سیٹ اپ دنیا سے آہستہ آہستہ سمیٹا جا رہا ہے اب وہی کام جو القاعدہ کرتی تھی اور امریکہ جو کام القاعدہ کو ختم کرنے کے جواز کے نام پر کرتا تھا اب عراقی تنظیم آئی ایس آئی ایس (امریکہ کے خلا میں جاسوسی کےلیے چھوڑے گئے ایک سیٹلائیٹ کا نام بھی ائی ایس آئی ایس ہی ہے ویسے) کیا کرے گی۔ ہمیشہ کی طرح ہمارا ٹارگٹ اب بھی احمق مسلمان ہوں گے اور ہماری سب سے بڑی سپورٹ وہی لوگ کریں گے جو ٹی ٹی پی، داعش، جند اللہ، ایل ای جے، بی ایل اے، بی ایل ایف جیسی تنظیموں کی چمچہ گیری کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ لوگ ہمارا کام آسان کریں گے جو دین کو تقسیم اور امت کے ٹکڑے کر کے (فرقہ واریت) سمجھتے ہیں ہم دین کی خدمت کر رہے ہیں۔

القاعدہ نامی تنظیم سعودی عرب کو نشانہ نہیں بناتی تھی اس لیے شریت (شریعت) نافذ کرنے کےلیے یہ اہم زمہ داری اب آئی ایس آئی ایس کو سونپی جا رہی ہے اور القاعدہ کو چھٹی کروائی جا رہی ہے۔ آج سے آپ القاعدہ کا نام میڈیا پر سننا بند ہو جائیں گے بس آئی ایس آئی ایس کے چرچے ہوا کریں گے۔ احمق مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اب وہ القاعدہ کو بھول کر آئی ایس آئی ایس کے نام کی مالا جپنا شروع کر دیں، آج سے القاعدہ کی وکالت میں کوئی نا بولے بلکہ آئی ایس آئی ایس کی سعودیہ پر حملے کرنے کی وکالت کی جاۓ بلکل اسی طرح جیسے آپ لوگ ٹی ٹی پی کی کرتے ہیں مسلمانوں کے گلے کاٹنے پر۔

اہم اعلان ختم ہوا: اب مری دہائی سن لو:

ہوش کے ناخن لے لو۔ کب تک وحشیوں کی طرح لوگوں کے گلے کاٹنے والوں کی وکالت کرتے رہو گے اور یہ سمجھتے رہو گے کہ ہم دین کی خدمت کر رہے ہیں۔ کیا اللہ کے رسول ﷺ اور ان کے صحابہ نے دین کی خدمت ایسے کی تھی؟ سرکار دو عالم ﷺ کا فرمان ہے کہ دجال کی فوجیں مکہ اور مدینہ کے دروازوں تک پہنچ جائیں گی مرے بھائی کہیں یہ وہی دجال کی فوجیں تو نہیں ہیں جو سعودی عرب پر حملہ کر کے وہاں "خلافت" قائم کرنا چاہتی ہیں۔ سنبھل جاؤ! اسلام امن اور رواداری کا نام ہے اسلام میں کہاں اپنے بھائیوں کو مارنے کی گنجائش ہے اور یہ کیسی فوجیں ہیں جو پورے کے پورے عالم اسلام میں لڑ رہی ہیں؟ ان کی اس لڑائی سے اسلام کو کتنا فائدہ ہوا اور اسلام دشمنوں کو کتنا فائدہ ہوا؟ کبھی سوچا؟؟؟ ایک سعودی عرب اس فتنے سے بچا تھا اور سعودی عرب تمام مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہے اب یہ کیوں اسے بھی نقصان پہچانے کے در پے ہیں؟؟؟
ہر جگہ اسلام کے نام لیواؤں سے ہی جنگ کیوں ہے اسلام کےدشمنوں سے کیوں نہیں لڑ رہے یہ لوگ؟؟؟

کل قیامت کے دن گریبان سے پکڑ کر جب یہ سوال کیا جاۓ گا کہ بتاؤ جب میرے نبی نے تمہیں واضح نشانیاں دے دیں تھی ان کی کہ یہ کافروں کا چھوڑ کر مسلمانوں کو قتل کریں گے، دین کے معاملے میں ظاہر سے کام لیں گے، کم عمر لوگوں کو اپنا آلہ کار بنائیں گے تو اتنی واضح نشانیوں کے باوجود تم نے ان کی حمائت کیوں کی تو کیا جواب دو گے؟

آج کیا تم نہیں جانتے کہ یہ کم عمر لوگوں کو آلہ کار بناتے ہیں؟ کیا تم نہیں جانتے کہ کافروں کو چھوڑ کر مسلمانوں کا قتلِ عام ثواب سمجھ کر کر تے ہیں؟ کیا تم نہیں جانتے کہ یہ اسلام کے ظاہر پر ہیں یعنی صرف نام کی حد تک۔ ٹی ٹی پی کا کوئی ایک بھی بڑا لیڈر ہے جس نے حج کیا ہو؟ جس کے باقاعدگی سے ذکوۃ دینے کا کوئی ریکارڈ ہو؟ تم نے اپنی آںکھوں سے آج تک ان کے لیڈرز کو کسی خیراتی یا فلاحی کام میں لگے ہوۓ دیکھا؟ کیا تم ان کی مکمل دین داری اور ان کے مومن ہونے پر شاہد ہو اور کل اللہ کو یہ کہہ سکو گے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ سچے اور پکے ملسمان مومن تھے اس لیے میں نے ان کی وکالت کی؟؟؟ اگر نہیں تو پھر کیا جواب دو گے قیامت والے دن اس سوال کا ؟؟؟؟؟؟

 

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.