یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جہاں پر وزراء، ججزاورپاکستانی افواج پاکستان سے زیادہ امریکہ کے وفادار ہیں۔ انہوں نے حلف تہ پاکستان اور اس کے شہریوں کوخدمات، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا اٹھایا ہے، پروہ تو اس کے الٹ یہ خدمات امریکہ اور اس کے شہریوں کو فراہم کر رہے ہیں۔
کیا 4 پاکستانیوں کے قاتل کو باعزت ملک سے فرار کرانے میں ہمارے وزراء، ججز اور وہ فوجی جن کو ہم پاک فوج کہتے ہیں شامل ہیں۔ یہ وہ فوج ہے جس پر پاکستانی قوم بعد خدا تحفظ فراہم کرنے کا یقین رکھتے ہیں کیا وہ بھی اس کھیل میں شامل تھی دل نہیں مانتا؟
یہ شک اس وقت یقین میں بدل جاتا ہے جب امریکہ کے آوارہ کتے کی طرح گشت کرتا ہوا ایک طیارہ دن کی روشنی میں معصوم پاکستانی شہریوں پر میزایل کے حملے کرتا ہے جس سے 40 سے 50 معصوم شہری شہید ہوتے ہیں، اس وقت ہماری پاک فضایہ کہاں تھی؟
ہم یہ اسلحہ، ایٹم بم، ایف سولہ طیارے کس لیے ہیں؟ کوءی ہمارے ملک میں آکر اور ہمارے ہی شہریوں کو دن دھاڑے مارے اور ہماری فوج اور عدلیہ منہ دیکھتی رہیں۔ یہ ٹیکس تو ہم لوگوں سے لیتے ہیں اور پھر وہ ہی ٹیکس ہم کو مارنے پر استعمال ہوتا ہے ساری عوام چپ سے ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہتے ہیں، شرم نام کی کوءی چیز ہے بھی یا نہیں اس قوم میں، اپنا حق بھی نہیں مانگ سکتے؟
ہمارے چیف جسٹس صاحب اس قتل وغارت گیری کا ازخود نوٹس کیوں نہیں لیتے؟
ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف اس قتل وغارت گیری کا ازخود نوٹس کیوں نہیں لیتے؟
کیا ان لوگوں کو اپنی نوکریوں کی فکر لگی ہوءی ہے۔
کس سے ہم اپنا دکھ کہیں؟ کیا ہمارے اپنے ملک میں ہمارا کوءی نہیں ہے، ہم اتنے ہی بے بس ہیں کے اپنے ناک پر بیھٹی ہوءی مکھی کو بھی نہیں مار سکتے؟ تو یہ بے غیرت حکمران ہم سے تحفظ فراہم کرنے اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے نام پر ٹیکس کیوں لیتے ہیں؟
لعنت ہو ایسے حکمرانوں پر
ReplyDelete